آپ کےخوبصورت خوابوں کی تعبیر
تعبیرِخواب کی ڈکشنری کا تسلسل
خواب میں جو چیز نمایاں اور بنیادی حیثیت کی ،حامل ہو، مثلا کوئی چیز خوش خبری یا پریشانی دنیوی یا اخروی مفاد کی نشان دہی کر رہی ہو تو اسے پیش نظر رکھتے ہوے خواب کی تعبیر کی جاتی ہے
حرف ‘پ’ سے شروع ہونے والے ناموں کی مثالیں درج ذیل ہیں
- پادری
اس سے مراد بدعت میں حد سے بڑھ جانے والا شخص ہے - پاد مارنا
(1) اس سے مراد فضول بات ہے۔
(۲) اس کی تعبیر بے وقوفی یا فحش کلام بھی کی جاسکتی ہے۔ - پاؤں
:پاؤں سے مراد آدمی کی معیشت ہے۔
(1) اگر وہ خواب میں ننگے پاؤں چل رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ مشقت اور پریشانی کا سامنا کرے گا۔
(۲) اگر ایک پاؤں میں جوتا ہوتو وہ اپنے شراکت دار سے الگ ہو جائے گا۔ - پاخانه
(1) اگر کوئی شخص خواب میں پاخانہ کر رہا ہو اور لوگ اسے دیکھ رہے ہوں تو اسے رسوائی سےمتنبہ ہو کر رہنا چاہیے
2) اگر بستر کے اوپر پاخانہ کردے تو وہ اپنی بیوی کو طلاق دے گا یا لمبی بیماری میں مبتلا ہو گا۔ “
(۳) جس کا پاخانہ اس کے جسم کو لگا ہوا ہو وہ کسی گناہ کا مرتکب ہوگا۔ - پازیب
(1) اگر خواب میں سونے یا چاندی کا پازیب ” پہنے ہوئے ہو، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسےپریشانی یا غم کا سامنا کرنا ہوگا یا قید و بند کی صعوبت سے دو چار ہوگا ۔
(۲) اگر عورت خواب میں پازیب اچھی یا بری حالت میں دیکھے، تو اس کی تعبیر اس کا خاوند ہے۔چند پتےدرخت کے پتوں کی تعبیر لباس ” ہے۔ - پچھاڑنا
(1) اگر خواب میں آدمی کو کسی نے پچھاڑ دیا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اس کی دولت کو نقصان پہنچائے گا۔
(۲) اگر کسی شخص کو جن نے پچھاڑا ہوتو وہ شخص سود کھائے گا یا جادو کرے گا ، یا اس کا مال و دولت لٹ جائے گا اور وہ پریشان ہوگا۔ - پچھصلاحصہ
اس سے مراد بیوی ہے۔ - پتھر
(1) پتھروں سے مراد بخت دل ، غافل ، جاھل اور بے کا ر لوگ ہیں۔
(۲) اگر خواب میں غریب آدمی پتھر پر لاٹھی مارے اور اس سے چشمہ جاری ہو جائے ، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ دولت مند ہو جائے گا۔ اس سے خوشگوار رزق بھی مرا دلیا جا سکتا ہے۔ - پَر
پر کی تعبیر مال و دولت اور شان و شوکت ہے۔ - پرده
(1) آنکھوں پر سفید پر دو چھا جائے تو اسے کوئی سخت پریشانی لاحق ہوگی۔
(۲) پر دو پے جانے کی تعبیر” منافقت بھی ہے۔ - پرنده
(1) اس کی تعبیر عزت، حکمرانی اور زیب وزینت ہے۔
(۲) اگر تا جر کو پرندہ نظر آئے تو اس سے مراد منافع ہے۔
(۳) اگر کسی کے اوپر پرندہ آ گرے، تو اس کی تعبیر یہ بھی ہوسکتی ہے کہ وہ سفر کرنے والا ہے۔
(۴) اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ایک پرندہ آسمان سے آکر اس کے سامنے بیٹھ گیا ہے، تویہ اس کے لیے خوش خبری ہے۔ - پرنالہ
(1) اس کی تعبیر ” نیک آدمی ہے۔
(۲) اگر موسم کے علاوہ دنوں میں ” پر نالے بہہ رہے ہوں ، تو اس سے مراد فتنے اور فسادات ہیں - ۔پسپا ہونا :
(1) مرد کے پسپا ہونے سے مراد ” خسارہ ہے۔
(۲) عورت کی پسپائی سے مراد خاوند سے رخ پھیرنا ہے۔ - پستان
(1) خواب میں پستان دیکھنے سے مراد آدمی کی بیوی یا بیٹی ہے۔
(۲) اگر خواب میں کوئی عورت پستان سے چمٹی ہوئی نظر آئے ، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ زنا کرے گی۔
(۳) عورت کا لپستان بڑا ہونے سے مراد اس کا فسق و فجور ہے۔
(۴) پستان میں دودھ ہونے کی تعبیر مال و دولت میں اضافہ اور اولاد ہے۔ - پسینہ
(۱) اگر مریض کو خواب میں پسینہ دکھائی دے اور اس کے شفایاب
ہونے کی امید ہو تو اس سےمراد صحت و عافیت ہے۔ اگر صحت مند ہونے کی اُمید نہ ہو تو اس سے مراد وفات“ ہے۔
(۲) اگر خواب میں کسی شخص کا پسینہ بہ رہا ہو، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا ضروری کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ - پکانا
(1) آدمی اگر خواب میں آگ پر کھانا پکا رہا ہواور وہ صحیح تیار ہو جائے ، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنا مطلوب حاصل کرے گا۔
(۲) اگر ” بکری کا گوشت پکایا گیا ہو تو اس سے مراد با عزت اور باوقار زندگی ہے۔ - پگڑی
(1) پگڑی کی تعبیر: شان و شوکت ، قوت و طاقت اور حکمرانی ہے۔
(۲) اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی پگڑی سونے سے بنی ہوئی ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی حکمرانی ختم ہونے والی ہے۔ یا اس کی بیوی اس سے جدا ہونے والی ہے، اس کا مال و دولت اور اس کا منصب و عہدہ ختم ہونے والا ہے۔
(۳) اگر خواب میں پگڑی پہن لے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کا دائرہ اختیار اور منصب بڑھ جائے گا - پٗل
(1) اس کی تعبیر دنیا ہے۔
(۲) اس کی تعبیر پریشانیوں کا خاتمہ بھی ہے۔
(۳) پل سے مراد ایسا شخص بھی ہو سکتا ہے، جو لوگوں کے کام آتا ہو۔
(4) اس سے مراد انسان کو عذاب آخرت اور مصائب دنیا سے نجات دلانے والی چیز ہے
پل سے مراد ایسا شخص بھی ہے، جولوگوں کے کام آئے گا۔(5) - پنڈلی
(1) خواب میں پنڈلی کا مشاہدہ کرنے کی تعبیر ” آدمی کی زندگی اور ذریعہ معاش ” ہے۔
(۲) اگر آدمی خواب میں دیکھے کہ اس نے ایک پنڈلی اٹھائی اور دوسری کو دراز کر رکھا ہے اور دونوں ایک دوسرے سے جڑ گئی ہیں ، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی موت کا وقت نزدیک آچکا ہے یا ہولناک اور پریشان کن حادثہ در پیش ہونے والا ہے۔
(۳) اگر عورت پنڈلیوں سے کپڑا اوپر کرے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی دینی حالت بہتر ہوگئی ہے۔
(۴) جو شخص خواب میں ایک ٹانگ پر دوڑتا ہوا دیکھے تواس کا آدھا مال و دولت ختم ہو جائے گا۔
(۵) اگر خواب میں خوب صورت موٹی پنڈلی دیکھے تو اس سے مراد یہ ہے کہ جو کچھ وہ کسی کو دے رہا ہے یا اسے دیا جا رہا ہے، وہ بہتر ہے۔
(6) پنڈلی سے شدت اور سختی بھی مراد لی جاسکتی ہے۔
(۷) پنڈلی کے برہنہ ہو جانے کی تعبیر تارک نماز اور عزت سے تہی دامن ہو جانا ہے۔ - پنجرہ
اس کی تعبیر ” جیل“ ہے۔ - پنیر
دودھ سے تیار کردہ پنیر سے مراد رزق ہے۔
(۲) اگر دشمن خواب میں پنیر دیکھے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ مغلوب ہوگا اور سامنا کرنے سے بزدلی کا اظہار کرے گا۔
(۳) تازہ پنیر ، خشک کی نسبت بہتری کی علامت ہے۔
(۴) جو شخص خواب میں پنیر کے ساتھ روٹی کھارہا ہو وہ مفلوک الحال زندگی بسر کرے گا۔ - پلٹنا
(1) انسان کا اپنے پاؤں پر مڑنا خسارے کی علامت ہے۔
(۲) اگر عورت ایسی صورت حال خواب میں دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے خاوند سے رخ موڑے گی۔ - پلیٹ :
اس سے مراد عورت یا ملازم ہے۔ - پلک
(1) اگر پلکوں میں درد نہ ہو تو یہ خواب سب کے لیے بالعموم عورت کے لیے پسندیدہ ہے۔
(۲) اگر پلکوں میں زخم ہوں تو غم اور پر یشانی کی علامت ہےبین: - قلم
قلم کی تعبیر علم، ذہانت اور ہنر مندی ہے۔ - پناہ دینے والا :
اس سے مراد امن و سلامتی ہے۔پناه دهنده اس کی تعبیر ” امن وسلامتی ” ہے۔
Load/Hide Comments