آپ کے خواب کی تعبیریں | قرآن و سنت سے

تعبیرِخواب کی ڈکشنری کا تسلسل

خواب میں جو چیز نمایاں اور بنیادی حیثیت کی حامل ہو۔ مثلا کوئی چیز خوش خبری یا پریشانی دنیوی یا اخروی مفاد کی نشان دہی کر رہی ہو تو اسے پیش نظر رکھتے ہوے خواب کی تعبیریں درج ذیل ہیں

  • بات چیت
    (1) اگر کوئی شخص خواب میں مختلف زبانوں میں باتیں کر رہا ہو تو اس مراد یہ ہے کہ وہ کوئی بڑا منصب حاصل کرے گا۔
    (۲) پرندے کی بات کرنے کو بھلائی پر محمول کیا جائے گا
    مثلا: اگر کوئی شخص دیکھے کہ پرندے باتیں کر رہے ہیں تو اسے کوئی بلند منصب حاصل ہوگا۔
    (۳) اگر کوئی مویشی کسی شخص سے بات کرتا دکھائی دے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی وفات کاوقت آچکا ہے۔
    ارشاد باری تعالیٰ ہے:
    وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةٌ مِّنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمُ ( ) (النمل: ۸۲) جب ہمارا فیصلہ ان پر لاگو ہو جائے گا تو ہم ان کے لیے زمین سے” ایسا چوپایہ نکالیں گے، جو ان سے باتیں کرے گا۔“
  • بادشاہ
    (1) اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے کسی علاقے کا بادشاہ بنادیا ہے ، تو وہ عزت سے سرفراز ہوگا
    (۲) اگر کوئی مریض خواب میں بادشاہ بن جائے، تو یہ اس کی وفات کی علامت ہے
    (۳) بادشاہ سے مراد کسی محکمے کی سر پرستی بھی لی جاسکتی ہے۔
  • بادل:
    (1) بادل سے مراد لوگوں کا اسلام قبول کرنا ہے، کیونکہ یہ انسانیت کے لیے باعث نجات و حیات ہے۔
    (۲) بادل سے علم فہم و فراست ، حکمت و دانائی اور فصیح البیانی بھی مراد لی جاسکتی ہے۔
    (۳) اس کی تعبیر حاملہ عورت بھی کی جاسکتی ہے
    (۴) یہ بارش ہونے کی بھی علامت ہے۔
    (۵) اگر موسم کے مطابق بادل دکھائی دیا ہو تو اس سے مراد خیر و برکت اور مال و دولت کا حصول ہے۔
    (6) بادل سے مراد غم اور پریشانی سے نجات بھی لیا جا سکتا ہے۔
  • باجا
    1) خواب میں آلہ موسیقی دیکھنے کی تعبیر لہو ولعب میں مبتلا ہونا اور فتنہ وفساد برپا کرنا ہے
    (۲) اگر قرآن مجید کا قاری خواب میں دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں آلہ موسیقی‘ ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اس فن میں کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔
  • بازار
    (1) بازار اور مارکیٹ سے مراد کذب بیانی فسق و فجور اور غم واندوہ ہے۔
    (۲) اگر بازار میں بلند آواز سے ذکر الہی کر رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ یہ شخص “امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دے گا۔
    (۳) ہر بازار کی الگ تعبیر ہوتی ہے۔
    (ا) کتابوں کے بازار سے مراد ہدایت یافتہ ہونا اور تو بہ کرنا ہے۔
    (ب) دوائی فروشوں کے بازار کی تعبیر شفایابی ہے۔ مٹھائی کی دکانوں کی تعبیر اسلام اور ایمان ہے۔
    (ج) سونے کی مارکیٹ اور دکانوں سے مراد تقریبات ، زیب وزینت اور شادی بیاہ ہے۔
    (د) خوشبو کی مارکیٹ سے مراد اچھی خبریں ہیں۔
    (و) اسلحہ کی دکانوں سے مراد جنگ اور دشمن پر فتح یاب ہونا ہے۔
    سبزی منڈی اور مچھلی منڈی سے مراد کشائش رزق اور بیش بہا(ہ) فوائد کا حصول ہے۔
    گوشت کی مارکیٹ سے غم واندوہ مراد ہیں۔
    (ط) فروٹ منڈی سے نیک اعمال مراد ہیں
    (ی) لکڑی کی مارکیٹ سے مراد منافقت اور تفرقہ بازی ہے۔
    (ك) خیموں کی دکانوں سے مراد سفر اور سیاحت ہے۔
  • بارش
    (۱) اگر بارش نقصان دہ نہ ہو تو اس سے مراد خیر و برکت ، رزق ، رحمت الہی ، انسانیت اور زمینکی آبادی ہے
    (۲) اگر بارش بہت زیادہ نقصان دہ ہو یا آسمان سے خون اور پتھروں کی بارش ہو رہی ہو تو یہ نافرمانیوں اور جرائم کی علامت ہے۔
  • باغ
    (1) باغ سے مراد عورت ہے، کیونکہ وہ نطفے کے ذریعہ حاملہ ہو کر اولاد پیدا کرتی ہے۔
    (۲) اگر کوئی مجاہد “باغ دیکھے تو وہ شہادت سے سرفراز ہوگا۔ خاص طور سے اگر اسے باغ میں کوئی عورت برائی کی دعوت دیتی دکھائی دے یا اس نے اس میں دودھ یا شہر پیا ہو
    (۳) باغ کی تعبیر بیوی، اولاد، مال و دولت ، خوش و خرم زندگی اور غم واندوہ کا خاتمہ ہے۔
  • باغیچه
    (1) سرسبز و شاداب باغیچے سے مراد دین اسلام ہے۔
    (۲) اگر فوت شدہ شخص باغیچے میں دکھائی دے تو اس سے مراد ” جنت“ ہے
  • باہمی جھگڑا:
    اگر آدمی خواب میں کسی شخص سے جھگڑ رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کوئی سخت پریشانی لاحق ہوگی ۔
  • بال
    (1) سر کے بالوں سے مراد مال و دولت اور لمبی عمر ہے
    (۲) بغلوں کے بال اور زیر ناف بالوں کی صفائی سے مراد قرض کی ادائیگی ، پریشانی سے نجات اور اتباع سنت ہے۔
    (۳) بالوں کی مینڈھیاں بنانے سے مراد معاملات کو صحیح طور پر سرانجام دینا اور مال و دولت کی حفاظت ہے۔
  • بالا خانه
    (1) بالا خانے میں ہونے سے مراد خوف وہر اس سے پر امن ہونا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
    وَهُمْ فِي الْغُرُفَاتِ آمِنُونَ
    اور وہ لوگ بالا خانوں میں پر امن بیٹھے ہوں گے۔“
    (۲) اگر خواب میں دیکھنے والا شخص غیر شادی شدہ ہو تو وہ عنقریب شادی کرے گا۔
  • بالی
    (۱) اگر آدمی خواب میں اپنی بیوی کو بالی پہنے ہوئے دیکھے، تو اس سے مراد تجارت ہے۔
    (۲) اگر حاملہ عورت خود کو خواب میں بالی پہنے ہوئے دیکھے تو وہ بچہ جنم دے گی۔
    (۳) اگر غیر شادی شدہ عورت بالی پہنے ہوئے ہو تو وہ شادی کرے گی ۔
  • بانس
    بانسوں کی تعبیر گھٹیا قسم کے لوگ ہیں۔
  • باور چی:
    اس سے مراد تقریبات اور خوشی ومسرت ہے
  • بچہ
    (۱) اگر خواب میں چھوٹا بچہ دکھائی دے، جسے عام طور پر گود میں لیا جایا جا تا ہے تو اس سے مراد ثم ، پریشانی اور نقاہت ہے
    (۲) قریب البلوغت ”لڑکا“ خوشخبری کی علامت ہے
  • بحیرہ (چھوٹا سمندر )
    چھوٹے سے سمندر سے مراد مال دار عورت ہے۔
  • بحری جہاز کشتی:
    (1) اس کی تعبیر غم، پریشانی، بیماری ہنگی اور قحط سالی سے نجات ہے
    (۲) اگر آدمی خواب میں نیک لوگوں کے ساتھ بحری جہاز یا کشتی پر سوار ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ و شخص راہِ راست پر گامزن ہوگا۔
    (۳) اگر اپنے اہل وعیال اور عزیز واقارب کے ساتھ سوار ہوتو وہ عزت اور خیر و برکت سے سرفراز ہوگا اور دشمنی سے نجات حاصل کرے گا۔
  • (۴) اگر خواب میں دیکھے کہ بحری جہاز کشتی ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا ہے تو یہ برے کام کی نشان دہی ہے
    (۵) اگر آدمی یہ دیکھے کہ بحری جہاز یا کشتی میں سوارخ پیدا ہو گیا ہے ، تو یہ اس کی نجات ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے
    أَخَرَقْتَهَا لِتُغْرِقَ أَهْلَهَا ) [الكهف: ٧١]
    ” کیا تم نے سواریوں کو غرق آب کرنے کے لیے اس کشتی میں سوارخ کیا ہے؟“
    کیونکہ وہ کشتی اس ظالم بادشاہ کے ہاتھوں نکل گئی تھی ، جو ہر کشتی پر غاصبانہ قبضہ کر لیا کرتا تھا۔
  • بچھو
    (1) اس سے مراد چغل خور ہے۔ (۲) اگر چھو ڈس لے تو اس سے یہ مراد ہے کہ دشمن اس کی غیبت کرتا ہے یا اسے کوئی نقصان پہنچائے گا۔
  • بخار
    (1) بخار کی تعبیر ادائیگی قرض ہے، کیونکہ یہ گناہوں کا کفارہ ہے۔
    (۲) اس سے ایفائے عہد بھی مراد لیا جا سکتا ہے
  • بخل کرنا:
    اس سے غربت و افلاس اور تنگی مراد ہے۔
  • برج
    (۱) اگر کوئی شخص خواب میں برج دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ پیچھا کرنے والے سے محفوظ نہیں ہے، بلکہ اس کی نظروں میں ہے۔
    (۲) اگر خواب میں دیکھنے والا بیار ہو تو ممکن ہے، اس کی وفات کا وقت نزدیک ہو ۔
  • برص
    جو شخص خواب میں برص میں مبتلا ہو جائے ، وہ سادہ لباس حاصل کرے گا۔
    پرده گم شدہ بچے کو اٹھانے کی تعبیر دشمن ہے۔
    کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے
    فَالْتَقَطَهُ أَلُ فِرْعَوْنَ لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوّاً وَّحَزَنَا ط )) (القصص : ٨)
    ا سے آل فرعون نے پکڑ لیا کہ وہ ان کے لیے باعث عداوت حزن بن جائے۔“
  • برف
    (1) برف کی تعبیر رزق اور دیگر مفادات ہیں
    (۲) اس سے بیماریوں سے شفایاب ہونا بھی مراد لیا جاسکتا ہے۔
  • بروکر
    خواب میں بروکر دیکھنے سے مراد پیر ومرشد یا برائی کی راہ دکھانے والا ہے۔
  • برہنہ ہوتا
    (۱) اگر کوئی شخص بھری محفل میں خود کو ہر ہند دیکھے تو وہ رسوائی کا سامنا کرے گا۔
    (۲) اگر وہ لوگوں کے سامنے برہنہ ہونے کی بنا پر شرمندگی محسوس کر رہا ہو اور پردہ پوشی کر رہا ہو تو وہ خسارے اور غربت و افلاس کا شکار ہوگا۔
    (۳) اگر بر ہنہ ہو کر چل پھر رہا ہوتو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ الزام سے بری ہے۔
    (۴) عورت کے برہنہ ہونے کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے گھر یا خاوند سے علیحدہ ہو جائے گی۔
  • بڑھاپا:
    (1) اگر نو خیز خواب میں بوڑھا ہو جائے تو یہ اس کے باوقار ہونے کی علامت ہے۔ اور اس کی کمزوری و بے بسی کی دلیل بھی ہے
    امام ابن سیرینؒ نو جوان کا خواب میں بڑھاپے کو دیکھنا، نا پسند سمجھتے تھے۔
    (۲) اس سے طویل العمر ہونا بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
  • بڑھئی
    (1) خواب میں بڑھئی دیکھنے سے مراد استاد ومربی ہے، کیونکہ بڑھتی لکڑی درست کرتا ہے۔
    (۲) اس کی تعبیر منافقوں کو ڈانٹا اور انہیں ان کے لائق سزا دینا ہے۔
    (۳) کشتیاں وغیرہ تیار کرنے والے سے مراد سفر ہے
    (۴) دروازے بنانے والے کی تعبیر بیویاں اور اولاد ہے۔
  • بڑھیا
    (1) خواب میں بڑھیا کو دیکھنے سے مراد عاجزی اور بے بسی ہے۔
    (۲) اس سے مال و دولت کا ہاتھ سے چھوٹ جانا بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔
    (۳) اس کی تعبیر بنجر زمین بھی ہے۔
    (۴) اگر خواب میں بدشکل بڑھیا نظر آئے ، تو اس سے مراد فتنہ و فساد اور جنگ و جدال ہے۔
  • بستر
    (1) خواب میں بستر دیکھنے سے مراد عورت ہے
    (۲) جو شخص خواب میں بستر بیچ دے، اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے گا لیکن اگر اس کی بیوی بیمار ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ فوت ہو جائے گی۔
    (۳) بستر سے لونڈی بھی مراد ہے اور یہ آرام اور راحت کی دلیل ہے۔
    (۴) نرم بستر دیکھنے سے مراد عورت کا فرماں بردار اور طاعت شعار ہونا ہے۔
    (۵) کھلا اور فراخ بستر دیکھنے سے مراد بیوی کا اچھا اخلاق ہے۔
    (6) نئے بستر کی تعبیر خوبصورت بیوی ہے۔
    (۷) اگر بستر پھٹ جائے تو اس سے مراد یہ ہے کہ عورت بے دین اور باعث فساد ہے۔ الغرض بستر کا اچھا ہونایا خراب ہونا، چھوٹا یا بڑا ہونا اس کی تعبیر بیوی کے ساتھ ہی کی جائے گی
    (۸) اگر اپنے بستر کے ساتھ کوئی اور بستر بھی دیکھے تواس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص دوسری شادی کرے گا۔
  • بستی
    (1) خواب میں بستی دیکھنے سے مراد ظلم وستم اور ہلاکت ہے۔
    (۲) اگر خواب میں یہ نظر آئے کہ آدمی بستی سے باہر جارہا ہے تو اس سے مراد اس کی مذہبی اصلاح ہے۔
    (۳) اگر بستی سے کسی شہر میں منتقل ہورہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ پریشانی سے آرام حاصل کرے گا اور اسے خوف و ہراس سے امن نصیب ہوگا۔
    (۴) اگر اس کے الٹ دکھائی دے تو اس کی تعبیر بھی اس کے برعکس ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں