ہر خواب کی تعبیر

تعبیرِخواب کی ڈکشنری کا تسلسل

خواب میں جو چیز نمایاں اور بنیادی حیثیت کی ،حامل ہو، مثلا کوئی چیز خوش خبری یا پریشانی دنیوی یا اخروی مفاد کی نشان دہی کر رہی ہو تو اسے پیش نظر رکھتے ہوے خواب کی تعبیر کی جاتی ہے
حرف ‘پ’ سے شروع ہونے والے ناموں کی مثالیں درج ذیل ہیں



  • پھانسی:
    (1) اس سے مراد دشمن کا خوش ہونا اور بدنامی ہے۔
    (۲) اس سے الزام بھی مراد لیا جاسکتا ہے۔
  • پہاڑ
    (1) اگر کوئی شخص خواب میں پہاڑ سے گر رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ’ گناہ کا مرتکب ہوگا اور کسی جسمانی تکلیف میں مبتلا ہوگا۔
    (۲) یا کسی منصب وعہدہ سے معزول ہو جائے گا اور اس کے حالات تبدیل ہو جائیں گے۔
    (۳) اگر پہاڑ کے اوپر چڑھ جائے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنی مراد پالے گا، اس طرح پہاڑ ، ٹیلے ، چھت وغیرہ پر چڑھنے سے مقصد تک رسائی مراد ہے۔
    (۴) اگر خواب میں یہ نظر آئے کہ پہاڑ پر زلزلہ طاری ہوا ہے اور پھر رک گیا ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس شہر میں کوئی ہولناک واقعہ پیش آئے گا۔
  • پھل:
    (1) اگر پھل میٹھا ہو، تو اس سے مرادر زق ، نفع اور مفید علم ہے۔
    (۲) کڑوے پھل سے مراد حرام کمائی اور مرض کا اضافہ ہے۔
  • پھل فروش:
    (1) اس کی تعبیر لوگوں کے مال و دولت اور ان کے راز کا امین ہے۔
    (۲) اس سے اولاد، بیوی، جلدی حاصل ہونے والا مال و دولت اور نفع بھی مراد لیا جاسکتا ہے۔
    (۳) اگر کوئی شخص خواب میں تاریک چاند دیکھے تو یہ خوش آئند بات نہیں ہے۔
  • پھوڑا
    اگر کسی شخص کو خواب میں اپنے جسم پر پھوڑ نظر آئے تو اس کی تعبیر مال و دولت کا حصول ہے
  • پھونکنی
    (1) اس سے مراد چر چا اور شہرت ہے۔
    (۲) روزی کا حصول بھی اس سے مراد ہے۔
    (۳) عورت کا حمل بھی اس کی تعبیر ہے۔
  • پہلی رات کا چاند
    (1) طلوع ہلال سے وعدے کی صداقت مراد لی جاتی ہے۔(۲) اگر حج کے مہینوں میں ہلال دکھائی دے تو اس سے ” حج بھی مراد لیا جا سکتا ہے
  • ۔پیاز :
    اگر پیاز صرف نظر آئے اور اسے کھایا نہ ہو تو یہ خوش آئند بات ہے، اگر اسے کھالے تو یہ نا خوش گواری کی علامت ہے۔
  • پیاس:
    (۱) اگر خواب میں پیاس لگ رہی ہو تو اس سے غربت اور روزگار کا ختم ہو نا مراد ہے۔
    (۲) اس کی تعبیر مسافر کی واپسی کی شدید خواہش بھی ہو سکتی ہے۔
  • پیالہ
    (1) اس کی تعبیر عورت یا نوکر ہے۔
    (۲) اگر پیالہ بھرا ہوا ہو تو اس سے عورت کا حاملہ ہونا مراد ہے۔
  • پیدل چلنا :
    (1) سیدھا پیدل چلنے سے مراد ہدایت یافتہ ہونا ہے۔
    (۲) پیدل چلنا روزی کی تلاش کی بھی نشان دہی کرتا ہے۔ (۳) اگر چال میں اکٹر پن بھی ہو تو اس کی تعبیر مذہبی بے راہ روی اور دینی بد حالی ہے۔
  • پیٹنا
    (۱) اگر نیک عورت اپنے رخسار پیٹ رہی ہو تو یہ اس کے مایوس ہو جانے کے بعد نر بین اولا د کی بشارت ہے۔
    باری تعالیٰ کا ارشاد ہے:
    وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ ، فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتُ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ ٥ ﴾ (الذاريات : ۲۹۰۲۸)
    (فرشتوں نے حضرت ابراہیم علینا کو ) علم والے بیٹے کی بشارت دی ، تو ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت میں آکر اپنے منہ میں ہاتھ مار کر بولی میں تو انتہائی بوڑھیاور بانجھ پن ہوں۔“
    (۲) پیٹنے سے فسق و فجور، نافرمانی اور مصائب بھی مراد لیے جاسکتے ہیں۔
  • پیشاب کرنا:
    (1) اگر کوئی شخص پیشاب کے بجائے خون بہتا ہوا دیکھے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ لاعلمی میں مطلقہ یا محرم عورت سے جماع کرے گا۔
    (۲) جو شخص خواب میں کسی خاندان کے محلے میں پیشاب کر رہا ہو تو یہ اس کی ان کے ہاں شادی ہونے کی علامت ہے۔
    (۳) اگر خلاف معمول بہت زیادہ پیشاب کرتا ہوادیکھے یا پیشاب اس کے جسم کو لگ جائے ، یاوہ انتہائی بدبودار ہو ، یا لوگوں کی نظروں کے سامنے پیشاب کر رہا ہو تو یہ ایسی پریشانی کی علامت ہے، جو اس کے لیے باعث رسوائی ہوگی۔
    (۴) پیشاب پینے کی تعبیر مشتبہ یا حرام مال و دولت ہے۔
  • پیشانی:
    (1) اس سے مرادلوگوں پر بالا دستی اور ان کے ہاں مقام و مرتبہ ہے۔
    (۲) اگر پیشانی پر کوئی عیب دار چیز دکھائی دے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی ہیبت ، شان و شوکت اور بالا دستی میں کمی واقع ہو گئی ہے۔
  • پیشانی کے بال:
    (1) اگر کوئی شخص گیسو یا پیشانی کے بال ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہو تو یہ نیک بچے کی بشارت ہے
    (۲) اگر سر میں گیسو دکھائی دیں اس سے مال و دولت مراد ہے۔
    (۳) اگر عورت کو بال اور مینڈھیاں بڑھی ہوئی نظر آئیں ، تو اس سے اولاد مراد ہے۔
  • پینا
    (1) اگر نیند میں کوئی نامعلوم مشروب یا میٹھا پانی پی رہا ہو تو یہ رشد و ہدایت اور علم کی علامت ہے ۔
    (۲) اگر ٹھنڈا اور میٹھا پانی پی لے تو اس سے مراد حلال روزی کا حصول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں