خواب اور تعبیر

تعبیرِخواب کی ڈکشنری

  • اعتکاف کرنا
    کسی جگہ پر اعتکاف کرنے کی تعبیر اس جگہ کے مطابق ہوگی ، اگر مسجد میں اعتکاف ہو تو اس سے مراد نیک اعمال ہیں۔
  • أَعُوذُ باللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ پڑھنا:
    (1) جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ ” أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ پڑھ رہا ہے تواسے علم ہدایت ، دشمن سے تحفظ اور رزق حلال کی فراوانی نصیب ہوگی۔
    (۲) اگر تعوذ کرنے والا مریض ہو تو وہ شفایاب ہو جائے گا، بالخصوص اگر وہ جنوں کے باعث بے ہوش ہو جاتا ہو۔
    (۳) استعاذہ” سے مراد خائن حصہ دار سے تحفظ ، نجاست سے طہارت حاصل ہونا اور کفر سےاسلام میں آ جانا بھی ہو سکتا ہے۔اسلام میں آ جانا بھی ہو سکتا ہے۔
  • آشنان ( امبر بیل )
    خواب میں اشنان ” کے ذریعے ہاتھ دھونے کی تعبیر مطلوبہ چیز سے نا امیدی ہے
  • اللہ اکبر کہنا:
    (1) اس کی تعبیر خوشی و مسرت اور تقریب وجشن ہے
    (۲) نیک عمل صدقہ وخیرات اور دشمن کے مقابلہ میں کامیابی بھی اس سے مراد لی جاسکتی ہے۔
  • الو
    1) اس کی تعبیر ” بے کاری اور خوف و ہراس ہے۔
    (۲) اچھائی سے کورا اور خائن شخص بھی اس سے مراد ہے۔
  • امام بننا:
    (1) اس سے مراد ضمانت دہندہ اور کفالت کرنے والا ہے۔
    (۲) یہ خواب منصب کی بلندی، حکمرانی ،ترقی اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دینے کی بھی نشان دہی کرتا ہے۔
    (۳) اگر کوئی شخص خواب میں کامل مہارت حاصل کرنے کے بعد قبلہ رخ ہو کر لوگوں کی امامت کر رہا ہو اور یہ شخص کسی اعلیٰ منصب یارفاہ عامہ کے کام سرانجام دینے کا اہل بھی ہو تو اسے ایسا موقعہ نصیب ہوگا۔
    (۴) اگر ” قبل ” سے ہٹ کر کسی اور سمت کی طرف رخ کیے ہوئے ہو تو وہ اپنے دوستوں سے خیانت کرے گا۔ اور کوئی بدعت ایجاد کرے گا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی نا جائز کام کرے۔۔
    (۵) جو شخص مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کی بھی امامت کر رہا ہو، اگر وہ بج بنے کی اہمیت رکھتا ہو تو وہ اس عہدہ سے بہرہ ور ہوگا اور اگر اس قابل نہ ہو تو وہ کوئی اچھا مقام و مرتبہ حاصل کرے گا اور لوگوں کے مابین صلح کا باعث بنے گا۔
  • انار
    (1) اس سے مراد آسانی سے حاصل ہونے والی روزی ہے۔
    (۲) اس کی تعبیر عورت بھی ہے۔
    (۳) اس کی تعبیر آباد محلہ بھی ہے۔
    (۴) اگر اس کی تعبیر ” عورت کی جائے تو وہ خوبصورت بھی ہوگی اور انار بالکل صحیح ہو تو اس سے مراد کنواری عورت ہے۔

  • انجينئر
    (1) خواب میں انجینئر دیکھنے کی تعبیر بے آباد جگہ کا آباد ہوتا ہے۔
    (۲) غربت ختم ہو کر مالدار ہونا بھی اس سے مراد ہے
  • انکار کرنا:
    ( 1) جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ کسی غلط کام سے انکار کر رہا ہے تو وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دے گا۔
    (۲) اگر وہ کسی اچھے کام سے انکار کر رہا ہوتو علم کی نشان دہی کرتا ہے۔
  • اندهاپن
    خواب میں اندھا پن سے مراد مذ ہبی برگشتگی ہے۔
  • آنکھیں:
    (1) خواب میں آنکھیں دکھائی دینے سے مراد دینی بصیرت ہے
    (۲) جو شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر بہت کی آنکھیں تھی ہوئی ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہے که دو مزید متدین اور نیک ہو جائے گا۔
    (۳) اگر خواب میں لوہے کی آنکھیں محسوس ہوں ، اس سے مراد یہ ہے کہ اس شخص کی عزت دارنے دار ہو جائے گی اور اسے سخت پریشانی لاحق ہوگی۔
    (۴) اگر کسی شخص کو یہ دکھائی دے کہ اس کی نگاہ بہت تیز ہوگئی ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ دینی لحاظ سے اس کا باطن ظاہر سے بہتر ہے ۔ علاوہ ازیں یہ چیز اس کی گہری بصیرت کی بھینشان دہی کرتی ہے۔
    (۵) اگر آنکھ میں سفیدی آگئی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ کسی پریشانی کا شکار ہوگا ، یا اسے اپنے پسندیدہ شخص سے جدائی کا سامنا کرنا پڑے گا
    (6) آنکھوں پر پردہ آجانے سے مراد عذاب الہی کی آمد ہے
    (۷) اگر خواب کے دوران آنکھ میں سرخی دکھائی دے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ کوئی ایسا واقعہ رونما ہوگا ، جس کی بناء پر وہ سخت غلیظ و غضب میں آ جائے گا۔
  • آنکھوں پر پردہ پڑ جانا
    (۱) آنکھوں پر سفید پردہ پڑ جانے سے مراد کسی سخت پریشانی سے دو چار ہوتا ہے۔
    (۲) اس کی تعبیر ” منافقت سے بھی کی جاسکتی ہے
  • آگ
    (1) آگ سے مراد جنگ ، عذاب اور فتنہ و فساد ہے۔ جس قدر اس کا دھواں زیادہ بلند ہو گا
    قدر یہ صورت حال زیادہ ہوگی ۔
    (۲) جو شخص خواب میں آگ کی پرستش کر رہا ہو، وہ لڑائی جھگڑے کو پسند کرے گا
    (۳) اگر کوئی شخص آگ کھا رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ یتیموں کا مال حرام اور ناحق طریقے سے کھا رہا ہے اسی
    (۴) اگر خواب میں دکھائی دے کہ آگ جس جس تک پہنچ رہی ہے ، اسے ختم کیے جارہی ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ جنگ یا طاعون یا اموات وقوع پذیر ہونے والی ہیں
    (۵) جو شخص خواب میں دیکھے کہ آگ نے اس کے لباس یا جسم کے کچھ حصہ کو جلادیا ہے، وہ کسی مصیبت میں مبتلا ہوگا
    (6) جو شخص لوگوں کے پاس آگ جلاتا ہوا دکھائی دے وہ معاشرے میں بغض و عداوت کا باعث بنے گ
    (۷) اگر یہ دکھائی دے کہ آگ بجھ گئی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ فتنہ وفساد ختم ہو گیا ہے
  • آگ کا انگارہ
    (1) اس کی تعبیر بدکلامی ہے
    (۲) اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسے چنگاریاں جاری ہیں تو وہ کسی مصیبت میں مبتلا ہوگا
    (۳) اگر خواب یہ دکھائی دے کہ ایک انگارہ لوگوں کے اوپر آ کر گر گیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ ان میں باہمی عداوت اور دشمنی جنم لے گی۔
  • آله موسیقی:
    (1) یہ لہو ولعب اور فتنہ وفساد بر پا کرنے کی دلیل ہے
    (۲) اگر قرآن کا قاری اسے ہاتھ میں لیے ہوئے ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ بہت خوش نصیب ہوگا، اچھا مقام حاصل کرے گا۔
  • اندھیرا
    (1) اس سے مراد گم راہی اور حیرت ہے
    (۲) اس کی تعبیر ظلم سے بھی کی جاسکتی ہے۔ :
  • انقباض
    1) خواب میں کھٹن کے احساس سے مرادر رزق کی تنگی ہے
    (۲) اس سے گناہ اور زندگی میں اس کے آثار بھی مراد لیے جاسکتے ہیں
  • انگور
    اس سے مراد دئمی اور عمدہ رزق ہے
  • انگور کی بیل:
    اس سے مراد ” معزز مہمان ہے
  • انگلی
    (1) اس کی تعبیر دنیا میں انسان کا معاون ہے
    (۲) انگلیوں کی تعبیر اولاد، بیویاں، آبا واجداد اور مال و دولت بھی ہے، اگر کوئی شخص یہ دیکھے کہ اس کی انگلیوں میں خوب صورت اضافہ ہو گیا ہے، تو اس سے مراد مذکورہ بالا چیزوں میں اضافہ ہے، اگر ان میں کمی پیدا ہوگئی ہو تو بیان میں کمی کی علامت ہے۔
  • انگوٹھی
    (1) اگر خواب میں سونے کی انگوٹھی نظر آئے اور دیکھنے والے کی بیوی حاملہ ہو تو اس کی تعبیریہ ہے کہ اس کے ہاں بیٹا پیدا ہو گا
    (۲) انگوٹھی کو توڑنے کی تعبیر ” عورت کو طلاق دینا ہے
    (۳) اگر کوئی شخص حکمران ہو یا کسی منصب پر فائز ہو اور وہ خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی اتار لی گئی ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا منصب چھن جائے گا، یا وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے گا۔
    (۴) اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی اتار لی گئی ہے، تو اس کی تعبیر اس کے خاوند کی وفات ہے
    (۵) اگر غیر شادی شدہ شخص انگوٹھی پہنے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ شادی کرے گا
    (6) لکڑی کی انگوٹھی کی تعبیر ” منافق عورت ہے
    (۷) اگر کسی عورت کو انگوٹھی دی جا رہی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ شادی کرنے والی ہے، یا بچہ جنم دینے والی ہے
    (۸) اگر کوئی شخص نبی کریم ملنے کی ایم یا کسی عالم سے انگوٹھی حاصل کر رہا ہو تو یہ اس کے علم حاصل کرنے کی بشارت ہے، بشرطیکہ وہ چاندی کی انگوٹھی ہو، اگر وہ سونے یا لوہے کی انگوٹھی ہو تو صورت حال کے بہتر نہ ہونے کی دلیل ہے
    (9) اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنی انگوٹھی رشتہ داروں کے پاس بھیجی ہے لیکن انہوں نے اسے واپس کر دیا ہے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی منگنی نہیں ہوسکتی

  • آواز
    (1) جو شخص خواب میں آواز اونچی کر رہا ہو، اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی برائی کے خلاف کچھ لوگوں پر چھا جائے گا۔
    (۲) اگر وہ کسی عالم کے سامنے زور زور سے بولتا ہوا دیکھے تو وہ شخص کسی گناہ میں ملوث ہوگا
    (۳) کمزور آواز سے مراد ڈر اور خوف ہے، جبکہ آواز کو دھیما کرنے سے مراد تو اضع اور انکساری ہے
    (۴) کسی بھی قسم کی بری آواز سنے سے مراد پریشانی اور غم ہےاور اچھی آواز سنے کی تعبیر فرحت اور سرور ہے۔
  • اوپر چڑھنا
    (1) اوپر چڑھنے سے مراد رفعت اور بلندی ہے اور نیچے اترنے سے مراد ذلت اور رسوائی ہے
    (۲) اگر کوئی شخص پہاڑ، گھائی یا نیلے وغیرہ پر چڑھ رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے مقصود کو حاصل کر لے گا۔
    (۳) اوپر چڑھنے سے مراد مشقت بھی ہے اور یہ بھلائی سے خالی ہے
  • او پر پہنے کی چادر :
    اس سے شان و شوکت اور عزت مراد ہے۔
  • الوداع کرنا:
    (1) مریض کے فوت ہو جانے کی علامت ہے۔
    (۲) بیوی کو طلاق دینا بھی اس کی تعبیر ہے۔”
    (۳) اس سے مراد سفر اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا بھی ہے۔
  • اولاد
    خواب میں اولا در یکھنے سے مراد رزق اور دولت ہے۔
  • اونٹ
    (1) خواب میں اونٹ دکھائی دینے سے مراد غم اور پریشانی ہے
    (۲) اگر کوئی شخص اونٹ کو اپنے اوپر حملہ آور ہوتے ہوئے دیکھے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کوئی پریشانی یا بیماری یا کسی بے وقوف شخص سے جھگڑا کرنے کی نوبت آئے گی
    (۳) اگر اونٹ کی نکیل پکڑ کر اسے کسی شارع عام پر لے جار ہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی گمراہ کے لیے ہدایت کا باعث بنے گا اور اگر وہ کسی نامعلوم راستے پر اونٹ کو لے جار ہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ کسی شخص کے لیے باعث گمراہی وفساد ہوگا
    (۴) اگر اونٹ کو ذبح کرے تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کو راحت و آرام نصیب ہوگا۔
    (۵) اگر اونٹ سے نیچے گر پڑے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ غربت وافلاس میں مبتلا ہو جائے گا
    (۲) اگر اونٹ اس کو کاٹ لے تو وہ سخت بیماری میں مبتلا ہو جائے گا۔
    (۷) اونٹ سے شیطان اور منافق آدمی بھی مراد لیا جا سکتا ہے
    (۸) اگر غیر شادی شدہ عورت اونٹ پر سوار ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی شادی ہونےوالی ہے۔ ( ۹) اگر سواری کرنے والی عورت کا خاوند گھر سے باہر گیا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ واپس آنے والا ہے۔
    (۱۰) اگر کوئی شخص اونٹنی کا دودھ دوہ رہا ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے حکومت کی طرف سے مال دولت ملے گا
    (11) اگر دوہنے کے دوران دودھ کے بجائے خون آرہا ہو تو وہ حرام طریقے سے دولت حاصل دولت ملے گا
  • اونٹ سوار
    (1) اونٹ سوار کو خواب میں دیکھنے سے مراد دُور دراز کے سفر اور مریضوں کا وفات پانا ہے۔
    (۲) اس سے ملاح بھی مراد لیا جا سکتا ہے
  • اونٹنی
    (1) اگر اونٹنی شہر میں داخل ہوتی دکھائی دے، تو اس سے مراد فتنہ و فساد ہے۔
    کیونکہ ارشاد باری
    إِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ ، فَارْتَقِبُهُمْ وَاصْطَبِرُه )) (القمر : ٢٧)
    ” بے شک ہم ان کی آزمائش کے لیے اونٹنی بھیجیں گے لہذا (اے صالح ) تو ان کا منتظر رہو اور صبر کر
    (۲) اگر اونٹنی کی ٹانگیں کاٹ دے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شخص اپنے کیے پر نادم ہو گا۔
    (۳) اونٹنی کی تعبیر عورت بھی کی جاسکتی ہے۔
  • ایام حج
    جو شخص خواب میں دیکھے کہ حج کے دنوں میں حج کے لیے جارہا ہے تو وہ غم اور پریشانی سے نجات حاصل کرے گا۔
  • حضرت ایوب علیہ السلام :
    (1) حضرت ایوب علیہ السلام کی زیارت سے مراد یہ ہے کہ مصیبت اور پریشانی میں مبتلا ہونے کے بعد انجام اچھا ہوگا۔
    (۲) اگر ایوب علیہ السلام بیمار شخص کو دکھائی دیں تو وہ بیماری سے شفایاب ہو جائے گا۔ اس سے کسی کام کے لیے کی جانے والی دعا کی قبولیت اور ضرورت کا پورا ہونا بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں