تعبیر الرویا | قرآن و سنت کی روشنی میں

تعبیرِخواب کی ڈکشنری کا تسلسل

خواب میں جو چیز نمایاں اور بنیادی حیثیت کی ،حامل ہو، مثلا کوئی چیز خوش خبری یا پریشانی دنیوی یا اخروی مفاد کی نشان دہی کر رہی ہو تو اسے پیش نظر رکھتے ہوے خواب کی تعبیر کی جاتی ہے
مثالیں درج ذیل ہیں

  • بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا:
    اس سے مراد علم و ہدایت ہے۔
  • بطخ
    اس کی تعبیر خوبصورت عورت ہے۔
  • بکری
    (1) اس سے مراد فرماں بردار رعایا ہے
    (۲) اس کی تعبیر غنیمت کا حاصل ہونا اور اہل و عیال ، املاک از راعت اور پھل دار درخت ہیں ۔ مختصر یہ کہ بکریاں دیکھنا خیر و برکت کی علامت ہے۔
  • بکری کا بچہ :
    (1) اس سے مراد انسانی بچہ ہے۔
    (۲) جو شخص دیکھے کہ وہ بکری کا بچہ کھارہا ہے اسے معمولی سی دولت حاصل ہوگی۔
  • بِل
    (1) اس سے مراد گمراہ کن اور بدعتی لوگوں کے پیچھے لگنا ہے۔
    (2) اگر خواب میں دکھائی دے کہ بل میں سے کوئی جانور نکلا ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ زبان سے کوئی بات سرزد ہوگی۔
  • بِلّا
    (1) اس سے مراد نوکر ہے۔
    (۲) کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس سے مراد گھر کا چور ہے۔
  • بلغم
    اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے بلغم کو پھینک دیا ہے، تو وہ کسی مصیبت سے نجات اور مرض سے شفا حاصل کرے گا۔
  • بندر
    (1) اس سے مراد ایسا شخص ہے، جو دشمن کی راہنمائی کرتا ہو، گناہ کی ترغیب دلاتا ہو اور اللہ تعالیٰ کی ناراضی کے کام کرنے کو کہتا ہو۔
    (۲) غربت وافلاس کا شکار اور انعامات سے محروم شخص بھی اس سے مراد لیا جا سکتا ہے۔
  • بند کرنا:
    (۱) جو شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے دروازہ بند کر دیا ہے اور وہ غیر شادی شدہ ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ نیک عورت سے شادی کرے گا۔
    (۲) اگر خواب میں اپنے گھر کا دروازہ بند کرنا چاہتا ہو اور وہ بند نہ ہورہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے کام کرنامشکل اور دشوار ہو گا اور وہ بے بس رہے گا۔
  • بھنویں
    (1) خواب میں اگر مرد بھنویں دیکھ رہا ہو تو اس سے مراد اس کی نیک شہرت ، اس کے مذہبی حالات کا بہتر ہونا ، رئیس ہونا اور اچھے مقام پر فائز ہونا ہے۔
    (۲) اگر خواب میں نظر آئے کہ بھنویں ایک دوسرے سے مل گئی ہیں، تو اس سے مراد الفت اور محبت ہے اور اگر اس کے برعکس صورت ہو تو اس کی تعبیر بھی اس کے برعکس ہوگی۔
    (۳) اگر بھنویں آنکھوں کے اوپر لٹک گئی ہوں ، تو اس سے مراد یہ ہے کہ جس کی بھنویں لٹک چکی ہیں، وہ بیٹا یا شراکت دار یا بیوی یا دوست ہے اور اس کی حالت تبدیل ہوگئی ہے۔
    (۴) اس سے یہ بھی مراد لیا جا سکتا ہے کہ آدمی کی عمر اس قدر دراز ہوگی کہ وہ ایسی صورت حال خود مشاہدہ کرے گا۔
  • بوتل
    اس کی تعبیر عورت ہے۔ کیونکہ آنحضرتﷺ نے فرمایا تھا:
    ((رِفَقًا بِالْقَوَارِير ))
    ان عورتوں سے نرم برتاؤ کرو ۔
  • بوجھ اُٹھانا:
    (1) بوجھ زیادہ ہونے سے مراد گناہ بھی لیے جاسکتے ہیں۔
    (۲) اگر عورت نے بوجھ اٹھایا ہو تو اس کی تعبیر حمل یا شر پسند خاوند ہے۔
    (۳) اگر کوئی شخص خواب دیکھے کہ اس نے ایندھن اٹھارکھا ہے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ غیبت کرنے والا اور چغل خور ہے۔ اور جھوٹی باتیں لوگوں تک پہنچاتا ہے۔
  • بوسہ دینا
    خواب میں بوسہ دینے سے مراد کسی کی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔

  • بوڑھا
    (1) اگر نو جوان خواب میں دیکھے کہ وہ بوڑھا ہو گیا ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ ہ علم وادب سے بہرہ ور ہوگا۔
    (۲) کسی بزرگ کو دیکھنے سے مرادعزت وشرف ، رزق ، خیر و برکت اور لمبی عمر ہے۔
  • بھنا ہوا گوشت :
    اس کی تعبیر جلدی ملنے والا رزق ہے۔
  • بھوک
    (1) بھوک کی تعبیر مال و دولت کا خاتمہ ہے۔
    (۲) دنیا اور تلاش معیشت کی حرص بھی اس سے مراد لی جاسکتی ہے۔
  • بھا گنا:
    (1) خواب میں بھاگنے سے مرا در جوع الی اللہ ہے۔
    (۲) فرار سے سلطنت ، امن اور توبہ مراد لی جاتی ہے۔ لہذا اگر کوئی شخص دشمن سے بھاگ رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اسے جس دشمن سے خطرہ رہتا ہے وہ اس سے محفوظ ہو گیا ہے۔
  • بھیڑیا:
    (1) اس کی تعبیر ظالم دشمن اور جھوٹا چوڑ ہے۔ اگر گھر میں بھیٹر یا دکھائی دے تو اس سے مراد . یہ ہے کہ اس گھر میں چور آئے گا۔
    (۲) خواب میں بھیٹر یا دیکھنے سے یہ بھی مراد ہے کہ وہ کسی بے گناہ پر تہمت لگائے گا ۔
  • بھینگاپن
    جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ بھینگا ہو گیا ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی آدھی دولت یا آدھا دین کم ہو جائے گا، یا وہ کسی بڑے گناہ کا ارتکاب کرے گا۔
  • بھینس
    اس سے مراد تگ و دو محنت و مشقت اور خیر و برکت ہے۔
  • بھیڑ کا بچہ:
    اس سے مراد والدین کا فرماں بردار بیٹا ہے۔
  • بے آباد ہونا:
    (1) اگر خواب میں دیکھے کہ ایک آباد بستی اجڑ گئی ہے، اس کے کھیت ویران ہو گئے ہیں، تو یہ اس کے باسیوں کے گمراہ ہونے اور ان پر مصائب نازل ہونے کی علامت ہے۔
    (۲) اگر آباد بستی دکھائی دے تو یہ وہاں کے متدین ہونے کی علامت ہے۔
    (۳) اگر بے آباد جگہ کو دیکھے کہ دوبارہ آباد ہوگئی ہے، تو اس سے اس کی مذہبی اصلاح اور گمراہی سے ہدایت کی طرف واپسی مراد ہے۔
    (۴) اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر کی چھت گر گئی ہے، تو اس کی تعبیر اس کے خاوند کی وفات ہے۔ اسی طرح کسی چیز کا ٹوٹ جانا یا گھر یا دیوار کا گرنا پریشانی اور مصیبت کی نشان دہی کرتا ہے۔
  • بیٹھ جانا:
    (1) اگر خواب میں دیکھے کہ وہ بیٹھ گیا ہے، تو اس سے اس کی بے بسی اور نا کامی مراد ہے۔
    (۲) اگر عورت خود کو خواب میں بیٹھی ہوئی دیکھے تو اس سے اس کی شادی کی تاخیر مراد ہوگی۔
  • بیج
    بیج سے مراد نیک اولاد ہے۔
  • بیر
    بیر نیند میں بیر دیکھنا خوش آئند بات ہے۔ اور اس کی تعبیر ” رزق ہے۔
    متدین اور صالح لوگوں کا اسے دیکھنا ان کی صالحیت اور دین داری میں اضافے کی دلیل ہے۔
  • بیری کا درخت
    جو شخص خواب میں بیری کا درخت دیکھے، وہ زندگی کی بلندی سے ہمکنار ہوگا اور علم وتقومی سے سرفراز ہوگا۔
  • بیل
    (1) کثیر التعداد بیلوں کا مالک ہونے کی تعبیر کسی اعلیٰ منصب پر فائز ہونا ہے۔ بشرطیکہ دیکھنے والا اس کا اہل ہو۔
    (۲) اگر وہ ان میں سے کسی ایک بیل پر سوار ہو گیا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ خیر و برکت اور خوش حالی اس کی طرف کشاں کشاں آئے گی۔
    (۳) اگر بیل کسی شخص پر حملہ آور ہوتا ہوا دکھائی دے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ دور دراز کا سفر کرے گا۔
    (۴) اگر بیل آدمی کو پچھاڑ دے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی وفات کا وقت نزدیک ہے۔
    (۵) بیل کو دیکھنا فتنہ و فساد بر پا کرنے کی نشان دہی کرتا ہے۔
    (6) بیل اگر کسان اور کھیتی باڑی کرنے والے شخص کودکھائی دے تو اس کی تعبیر مشکلات میں لوگوں کی مساعدت کرنا ہے۔
  • بیلٹ
    بیلٹ سے مراد حزم واحتیاط اور حصول علم کے لیے جد و جہد کرنا ہے
  • بیماری
    بیمار ہونا منافقت یا مذہبی کوتاہی کی علامت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں