نسبتوں کے اعزاز
پیر طریقت رہبر شریعت عظیم اسلامک سکالر حضرت مولانا مفتی محمد عمر فاروقی نقشبندی مجددی صاحب حفظہ اللہ تعالٰی
کچھ لوگ زمین اور آسمان کے آپسی رشتے کے مفسر ہوتے ہیں، یہ ظاہر سے باطن تک کے سفر میں، اسم سے مسمی` تک کی پہچان میں، نعمتوں سے منعم کے عرفان میں راہبر ہوتے ہیں۔میری مراد ملک پاکستان کے عظیم مصلح، میرے شیخ پیر طریقت رہبر شریعت عظیم اسلامک سکالر حضرت مولانا مفتی محمد عمر فاروقی نقشبندی مجددی صاحب حفظہ اللہ تعالٰی.
آپ اپنے علاقے کے لوگوں کی روحانی ارتقاء کی منازل طے کرانےمیں کامل راہنما ہیں. آپ کا دل خدمت خلق کے جذبے سے سر شار ہے۔ ملک و قوم پر کوئی بھی مشکل وقت ہو آپ نےمصیبت زدہ لوگوں کی مدد کے لیے ہمیشہ پہل کی۔ اپنے ممبر سے آواز بلند کرتے ہوئے عوام کی توجہ دلائی اور مسائل کے سد باب کی عملاً کوششیں فرمائیں. آپ صحیح معنوں میں اپنے اسلاف کی پیروی کرتے ہوئے میدان کار زار میں مصروف عمل ہیں. اس دور میں ہر خلاف شریعت اقدام کے خلاف آپ ایک نڈر آواز ہیں.
حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے جب بھی خیر کے کام میں قدم بڑھایا ہے اللہ نے آپ کو مقام مقبولیت عطاء فرمایا. آپ ایسی معزز ہستی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ دین کا کام لے رہے ہیں. آپ کا دامن دودھ کی طرح سفید ہے اور زندگی حقیقی معنوں میں اللہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکموں کی پابندی میں گزر رہی ہے
آپ کی نگرانی میں دینی تعلیمی اور فلاحی ادارے جامعہ عربیہ بحر العلوم مکی مسجدکے نام سے کام کررہے ہیں جوکہ مدینہ کالونی ترنڈہ محمد پناہ تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان میں واقع ہیں۔مدرسہ میں اس وقت مسافر اور مقامی طلبہ و طالبات کرام کثیر تعداد میں زیر تعلیم ہیں اور شعبہ حفظ القرآن کی کامیابی کے بعد اکابرین کے مشورے اور دعاؤں کے ساتھ الحمد اللہ درس نظامی کا آغاز کیا جا چکا ہے. جامعہ کے درس نظامی کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں طلبا ء و طالبات کو قرآنی عربی کورس، اور عربی بول چال کورس, اور عوام الناس کو تعلیم سے روشناس کرانے کے لئے وفاق کے نصاب کے مطابق مغرب تا عشاء دراسات دینیہ کورس بھی شروع کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ جامعہ میں شعبہ دارالافتاء بھی قائم کیا جا چکا ہے۔ جہاں سے زبانی اور تحریری سوالوں کے جوابات کیساتھ آنلائن بھی فتاویٰ کاکام کیاجاتا ہے۔
آپ کی خانقاہ کا خاص اعزاز ہے. اس خانقاہ حمیدیہ دار العرفان کی سرپرستی محبوب العلماء والصلحاء پیرطریقت حضرت جی پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ اور خانقاہ فضلیہ نقشبندیہ مسکین پور شریف کے مسند نشین پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا پیر سید محمد شاہ نقشبندی فضلی مدظلہ فرمارہے ہیں
♦️ مبارک نسبتیں♦️
حضرت مولانا مفتی محمد عمر فاروقی نقشبندی مجددی صاحب حفظہ اللہ تعالٰی دینی تعلیم سے فراغت کے بعد حصول علم کےلیےوقتا فوقتاً مشائخ کی خدمت میں حاضر ہوتے رہتےہیں. اپنے شیوخ، اساتذہ اور بزرگوں سے حد درجہ محبت، لگاؤ اور ادب کی وجہ سے حضرت مفتی صاحب مجددی زیدہ کو اللّٰہ تعالٰی نے کو اپنی خاص مقبولیت سے نوازا ہے۔
- کچھ عرصہ قبل حضرت مولانا محمد نافع صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوکر اجازت حدیث حاصل کی تھی
- حضرت مولانا عبد الستار تونسوی رحمۃ اللہ علیہ سے اجازت حدیث حاصل کی تھی
- اپنے استاذ مکرم حضرت مولانا مفتی عطاء الرحمٰن صاحب دامت برکاتہم کےمشورے کےمطابق شیخ التفسیر والحدیث حضرت مولانا شریف اللہ مولویانوی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوکر حدیث شریف کی تلاوت اور اجازت حاصل کی تھی جوسب سے کم واسطوں کیساتھ عالی سند ہے
- آپ کا روحانی سلسلہ 2003میں اپنے پیارے حضرت جی پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم العالیہ سے جڑا
- باقاعدہ اصلاح اور تربیت اور اسباق کاتعلق حضرت جی دامت برکاتہم سے ہے
- کچھ عرصہ قبل حضرت جی دامت برکاتہم العالیہ نے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کی نسبت سے بھی نوازا
- شیخ طریقت حضرت مولانا پیر سید محمد شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ مسکین پور نے بھی اعزازا اپنی مبارک نسبت عطاء فرمائ
- آپ کے دل میں خواہش تھی کہ حضرت مولانا مفتی محمد حسن صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے شرف تلمذ حاصل کریں
چنانچہ آپ 12محرم الحرام 1445ھ بروز پیر صبح نوبجے جامعہ محمدیہ چوبرجی لاہور میں حاضر خدمت ہوے اور حضرت کے سبق میں بطور طالب علم شرکت کی. حضرت نے بخاری شریف جلد اور ثانی دونوں کادرس ارشاد فرمایا دوسرے دن بھی شرکت کی یہ سعادت ملی اور تیسرے دن بھی درس حدیث میں شرکت کی سعادت ملی ہے
سہ روزہ مکمل کرنے کے بعدتین دن کے طالب علم رخصت لینے کےلیےاپنے استاذ محترم کے پاس حاضر خدمت ہوے تو حضرت نے بھت دعاؤں سے نوازا, شفقت فرمائی اپنی شاگردی میں قبول فرماتے ہوئے اجازت حدیث عطاء فرمائ اور اپنے مبارک ہاتھوں سے تحریر فرماکردی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ بغیر کسیService médical à domicile de Medici Generici à Rome
Notre équipe fournit un service de soins de santé à domicile, garantissant professionnalisme et confort pour les patients à Rome.
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو نیک اورکامل صحت والی لمبی عمر نصیب فرمائیں اور شریروں کے شر سے حفاظت فرمائیں آمین ثم آمین