خواب سےتعبیر

تعبیرِخواب کی ڈکشنری کا تسلسل

خواب میں جو چیز نمایاں اور بنیادی حیثیت کی ،حامل ہو، مثلا کوئی چیز خوش خبری یا پریشانی دنیوی یا اخروی مفاد کی نشان دہی کر رہی ہو تو اسے پیش نظر رکھتے ہوے خواب کی تعبیر کی جاتی ہے
حرف ، چ ، ’ سے شروع ہونے والے ناموں کی مثالیں درج ذیل ہیں

چابی
“(1) اس سے مراد رزق اور دشمن کے خلاف نصرت ہے۔
(۲) اگر ہاتھ میں بہت سی چابیاں لیے ہوئے ہو تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ بہت بڑا منصب حاصل کرے گا۔
چاپلوسی کرنا
اگر چاپلوسی کرنے کا عادی نہ ہو تو اس سے مراد ذلت اور رسوائی ہے۔
چادر
اس سے مرا د عزت اور شان و شوکت ہے۔
چاند
(۱) اگر چاند کو اپنے کمرے میں دیکھے تو وہ شادی کرے گا۔
(۲) اگر کافر عورت اپنے کمرے میں چاند کو دیکھے تو وہ اسلام لے آئے گی۔
(۳) اگر چاند کو زمین کے اوپر دیکھے تو اس سے مراد والدہ کی وفات ہے۔
(۴) سورج اور چاند سے مراد والدین ہیں۔
(۵) سورج اور چاند سجدہ کر رہے ہوں تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کے والدین اس سےخوش ہیں ۔
(6) پہلی رات کے چاند کی تعبیر ” سچا وعدہ ہے۔
(7) موسم حج میں نظر آئے تو اس کی تعبیر حج کرنا بھی ہو سکتی ہے۔
(8)اگر ہلال تاریک ہو تو یہ خیر و برکت سے خالی ہے۔
چاندی
(1) اس سے مراد جمع شدہ دولت ہے۔
(۲) چاندی کی انگوٹھی سے مراد خوبصورت گوری لڑکی ہے۔
(۳) چاندی کے برتنوں سے مراد نیک اعمال اور تجارت ہے۔
چار پائی:
(1) اس سے مراد بیوی ہے۔
(۲) اگر بے خاوند ( کنواری عورت) چار پائی دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ شادی کرے گی۔
چٹائی
اس سے مراد رزق کی فراخی ، عزت اور شان و شوکت کی بلندی ہے۔
چٹان
(1) چٹانوں سے مراد صبر کرنے والی عورتیں ہیں۔
(۲) چٹان سے مراد عقل مندی ، ثابت قدمی اور لمبی عمر ہے۔
(۳) اس سے مراد سخت مزاج اور غافل لوگ بھی ہو سکتے ہیں۔
چرخہ چلانے والی عورت :
(۱) چرنے والی عورت سے مراد قناعت، اتباع سنت اور کاموں کو بہتر سرانجام دینا ہے۔
(۲) اگر عورت سوت کات کر خراب کر رہی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عورت سے ناراض ہے اور وہ اس کے عذاب میں مبتلا ہے۔
چرواہا
چرواہے سے مراد صاحب منصب حکمران ہے، چرواہے کو دیکھنا رعایا اور زیرنگیں لوگوں میں بلند مرتبہ ہونے اور عدل وانصاف سے فیصلہ صادر کرنے کی نشان دہی کرتا ہے۔
چڑھنا:
(1) اوپر چڑھنے سے مراد رفعت و بلندی اور شان و شوکت ہے۔ نیچے اترنے سے مراد حقارت ہے۔ خواب میں دکھائی جانے والی بلند جگہ مثلاً پہاڑ یا گھائی یا ٹیلہ وغیرہ مطلوبہ چیز کےحصول کی نشان دہی ہے۔
(۲) برابر کی چڑھائی سے مراد مشقت ہے۔ اس میں بھلائی کا پہلو نہیں ہے۔
چڑیا
(1) چڑیا کی تعبیر لوگوں کو ہنسانے کے لیے فضول باتیں اور کہانیاں سنانے والا شخص ہے۔
(۲) اس کی تعبیر نرینہ اولا دبھی ہو سکتی ہے۔آنکھ اس کی تعبیر نعمت اور خیر و برکت ہے۔
چکی:
(1) چکی سے مراد چکی چلانے والوں کا تنگی سے آسانی یا غربت سے دولت مندی میں آتا ہے۔
(۲) یہ غیر شادی شدہ مرد کے لیے بیوی اور غیر شادی شدہ عورت کے لیے خاوند کی علامت ہے
(۳) اگر شہر کے وسط میں یا مساجد میں بڑی چکی دکھائی دے اور شہر بے آباد نظر آرہا ہو، تو اس سے مراد جنگ و جدال ہے۔
چنبیلی کا پھول:
(1) خواب میں چنبیلی کا پھول پکڑنے یا دیکھنے سے مرادخوشی و مسرت اور اچھی چیز کا حصول ہے۔
(۲) چنبیلی کے پھول سے تنگیوں اور پریشانی کا ختم ہونا بھی مراد لیا جاسکتا ہے۔
چندھا ہونا :
(1) اس سے مراد غیر محرم عورتوں سے نگاہ جھکا کر رکھنا ہے۔(۲) یہ کسی خامی کی نشانی بھی ہو سکتی ہے۔
چور
(1) اس سے مراد دھوکہ باز اور مکار آدمی ہے۔
(۲) اس سے مراد شیطان بھی ہو سکتا ہے۔
چوری
اس سے مراد زنا اور سود” ہے۔
چوسنا :
اس سے مراد مال و دولت حاصل کرنا ہے۔چوہیا اس سے مراد فاسق عورت ہے۔اس سے مراد امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سر انجام دینے والا شخص ہے۔
چھت
(1) اس سے مراد بلند مرتبہ آدمی ہے۔
(۲) اگر چھت اوپر سے گرتی ہوئی دکھائی دے، تو اس سے مراد کسی صاحب حیثیت آدمی کی طرف سے پیش آمدہ خوف وہراس ہے۔
(۳) اگر چھت اوپر سے گر پڑے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس شخص کو کوئی تکلیف پہنچے گی۔
چہرہ
(۱) اگر خوبصورت چہرہ دکھائی دے تو اس سے مراد دنیوی حالت کی بہتری اور خوش اسلوبی ہے۔
(۲) اگر چہرہ سیاہ رنگ ہو تو اس سے مراد بچی کی پیدائش ہے،
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُمْ بِالأنْثَى ظَلَّ وَجُهُهُ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ ))(النحل : ٥٨)
اور جب ان میں سے کسی کو لڑکی ہونے کی خبر دی جائے تو اس کا چہرہ سیاہ ہو جاتا ہے اور دل ہی دل میں گھٹنے لگتا ہے۔“
(۳) اگر چہرے پر گوشت نہ ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ لوگوں سے سوال کرتے ہوئے زندگی گزارے گا۔
(۴) اگر چہرہ نیلا ہوتو وہ شخص مجرم ہے۔
(۵) اگر چہرہ سیاہ ہوتو یہ کثرت سے جھوٹ بولنے یا دین میں بدعت ایجاد کرنے کی علامت ہے۔
(6) پیلے رنگ کے چہرے سے مراد عشق و محبت یا مرض بھی لیا جا سکتا ہے۔
چہرہ پیٹنا:
اس سے مراد نا امیدی کے بعد اولا دیرینہ کا حصول ہے۔
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
فَصَكَّتُ وَجْهَهَا ـ ) (الذاريات : ٢٩)
وہ چہرے کو پیٹنے لگی ۔“
چھری
(1) اس سے مراد خدمت گزاری میں اہل و عیال کو فائدہ پہنچانا ہے۔ اگر چھری تیز ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی بات گھر میں نافذ العمل ہے۔
(۲) اگر آدمی کے ہاتھ میں چھری دکھائی دے اور اس کا کوئی عدالتی کیس یا جھگڑا چل رہا ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ کامیاب ہو جائے گا۔ گویا یہ اسے بچانے کا ہتھیار ہے۔
(۳) اگر کسی شخص کو چھری دی جائے اور اس کے ساتھ کوئی دوسرا ہتھیار نہ ہوتو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ نیکی کرے گا اور رزق حاصل کرے گا۔
(۴) اگر کوئی شخص چھری سے اپنے دونوں ہاتھ کاٹ دے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ کوئی تجب خیز واقعہ دیکھے گا۔
چھلنی:
اس کی تعبیر علم عقل و شعور اور حق و باطل میں امتیاز ہے۔
چھینک:
(1) اگر دیکھنے والا کسی مصیبت میں ہو تو اس سے نجات مل جائے گی ،غریب ہو تو اس کی مدد کی جائے گی۔ کیونکہ چھینک آنے سے لوگ اس کے جواب میں دعائیہ کلمہ کہتے ہیں۔
(۲) چھینک سے مراد اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ عمل بھی لیا جا سکتا ہے۔
چیتا
اس سے مراد ظالم بادشاہ اور طاقت در کھلا دشمن ہے ، اگر وہ اس کو مار دے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنے دشمن پر غالب آئے گا، اگر اس پر سوار ہو جائے گا تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ بہت بڑا عہدہ حاصل کرے گا۔
چیل
اس کی تعبیر چور اور راہزن ہیں یا پھر اس سے مراد مکر وفریب کرنے والے ہیں۔
چینی
اس سے مراد خوشیوں کا حصول اور پریشانیوں کا خاتمہ ہے۔
چیونٹی
(1) اس سے مراد کمزور لوگ ہیں۔
(۲) اگر مریض کو اپنے جسم پر چیونٹی چلتی نظر آئے تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ فوت ہونے والا ہے۔
(۳) چیونٹی سے مراد رزق حلال اور خوش حالی ہے۔
(۴) اگر کسی کے گھر میں خوراک لے جارہی ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس گھر میں خیر و برکت بڑھ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں