خوابوں کی تعبیر
ہم اللہ تعالی کی توفیق کے ساتھ تعبیرِخواب کی ڈکشنری کا آغاز کرتے ہیں۔
- خواب میں حضرت آدمؑ کو دیکھنے والا اگر کسی عظیم منصب کی اہلیت رکھتا ہے، تو اس کی تعبیر ہے کہ وہ ان شاء اللہ العزیز اسےحاصل کر لے گا۔
ارشاد باری تعالی ہے: 25/194
إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَامًا ) [البقرة : ١٢٤]) میں تمہیں لوگوں کا راہنما بنانے والا ہوں۔“ - (۲) اس کی یہ بھی تعبیر کی گئی ہے کہ خواب میں ان کی زیارت کرنے والے کوکسی دشمن کی طرف سے دھو کا لگ جائے گا، کچھ عرصہ گزرنے کے بعد وہ اس سے بچ جائے گا۔
- حضرت ابراہیمؑ
(1) خواب میں حضرت ابراہیمؑ کی زیارت نصیب ہوگی ، وہ ان شاء اللہ حج بیت اللہ کا شرف حاصل کرے گا۔
(۲) اس کی تعبیر یہ بھی ہے کہ اس شخص کا والد اس پر شفقت کرتا رہے گا۔
(۳) حالات کے پیش نظر اس کی تعبیر یہ بھی ہوسکتی ہے کہ خواب میں آپؑ دیکھنے والا شخص مشکلات میں پڑے گا لیکن ان سے نقصان زدہ نہیں ہوگا۔
- آب زم زم :
(1) خواب میں ” آب زم زم پینا بیماریوں سے شفایاب ہونے کی علامت ہے۔
(۲) اگر وہ اسے کسی خاص مقصد کے لیے پی رہا ہو، مثلاً: دولت حاصل کرنے یا علم حاصل کرنے کے لیے تو وہ اس میں کامیاب ہو جائے گا۔
- ابلیس
(1) ابلیس کو دیکھنے سے مراد ” بدعتی عالم سے ملاقات ہے۔ اور جرائم کا ارتکاب ہے۔
(۲) اس سے دھوکہ فریب کاری اور میاں بیوی کی جدائی بھی مراد ہے۔
(۳) جو شخص خواب میں دیکھے کہ شیطان اسے دیوانہ کر رہا ہے، تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ سوڈ” کھائے گا۔
- آٹا
(1) اس سے مراد رزق ہے، کثرت علم بھی اس کی تعبیر ہوسکتی ہے۔
(۲) گوندھے ہوئے آنے کی تعبیر رزق اور مال و دولت ہے۔ - آٹا گوندھنے والا آلہ :
اس سے مراد روزی میں اضافہ اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کے کام ہیں۔
- احرام پہننا:
(1) اگر کوئی شخص خواب میں احرام پہنے ہوئے ہو، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہ عورت سے ہم بستری اور اس کے محرکات سے رک جائے گا۔
(۲) اس کی تعبیر گناہ کے کاموں لڑائی جھگڑا اور تنازعے سے دور رہنا بھی ہے۔
- اُدھار
(1) اس کی تعبیر یہ ہے کہ اُدھار دینے والا ادھار لینے والے پر صدقہ کرے گا اور کسی پیش آمدہ مصیبت میں اس کا محتاج ہوگا۔
(۲) اگر کوئی قیمتی چیز ادھار دے رہا ہو تو یہ اللہ تعالٰی کے ساتھ اچھا تعلق ہونے کی بھی دلیل ہے۔
(۳) قرض دینا ایثار و قربانی کی بھی علامت ہے۔
(۴) اگر کوئی شخص خواب میں رضائے الہی کے لیے قرض دے رہا ہو تو اس سے مراد راہ جہاد میں دولت خرچ کرتا ہے
(۵) اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا مقروض وفات پا گیا ہے ، تو اس سے مراد غم اور پریشانی سے چھٹکارہ ہے۔
- آذان
(1) اذان کی تعبیر حج بیت اللہ ہے۔
(۲) دعا، فرماں برداری اور نیکی کرنا بھی اس سے مراد لیا جا سکتا ہے۔
(۳) اس سے مراد شیطان کے مکر و فریب سے تحفظ ہے۔
(۲) جو شخص خواب میں دیکھے کہ قافلہ میں اذان دی جارہی ہے، تو اس پر چوری کا الزام لگایا جائے گا۔
(۵) اذان کی تعبیر حصہ دار سے علیحدگی بھی کی جاسکتی ہے۔
(6) اگر خواب میں بے آباد جگہ یا گرے ہوئے مکان میں اذان کہہ رہا ہو تو اس سے یہ مراد ہے کہ وہ مکان آباد ہو جائے گا اور وہاں آبادی بڑھ جائے گی۔
(۷) اگر کسی مجمع عام میں اذان کہ رہا ہو تو وہ کثیر التعداد لوگوں کو دعوت حق دے گا۔
- آرام کرنا:
1) تھکاوٹ کے بعد آرام کرنے سے مراد غربت سے نکل کر دولت مند ہوتا ہے۔
(۲) اگر خواب مریض کو دکھائی دیا ہو تو یہ اس کی وفات کی نشاندہی کرتا ہے۔
- آری
اس سے مراد دو مدمقابل افراد میں فیصلہ کرنے والا شخص ہے۔
- اڑتا
(1) اس سے مراد سفر ہے۔
(۲) جو شخص خواب میں آسمان وزمین کے درمیان اُڑتا ہوا دیکھے ، اس سے مراد کثرت آرزو”ہے
- آزمائش (فتنہ فساد ):
اس کی تعبیر دولت اور اولاد ہے۔
- ازواج مطہرات رضی اللہ تعالی عنہما
(1) خواب میں ازواج مطہرات رضی اللہ تعالی عنہما کو دیکھنا خیر و برکت کی دلیل ہے
(۲) اگر کوئی عورت خواب میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کو دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنے خاندان میں اچھا مقام، نیک شہرت پائے گی اور خوش نصیب ہوگی ۔
اگر حضرت خد یہ رضی اللہ تعالی عنہا کو دیکھے تو اس سے مراد سعادت مندی اور نیک اولاد کا حصول ہے
(۳) اگر کوئی مرد ازواج مطہرات رضی اللہ تعالی عنہما کو دیکھے اور وہ غیر شادی شدہ ہو تو وہ نیک بیوی سے شادی کرے گا
(۴) اگر کوئی عورت آنحضرتﷺ کی کسی زوجہ مطہرہ رضی اللہ تعالی عنہا کو دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کا خاوند نیک اور ذمہ دار ہے۔
- اژدها (سانپ)
(1) اہل خانہ اور اولاد کی طرف سے دشمنی کی علامت ہے
(۲) حاسد اور شریر ہمسایہ بھی اس سے مراد لیا جا سکتا ہے
- آسانی
(1) اگر خواب میں کسی کام کا آسان ہو نا نظر آ جائے تو اس سے مرادزہد و تقویٰ ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے:
((وَمَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا )) (الطلاق:٤))”
جو شخص اللہ تعالی سے ڈر جائے ، اللہ تعالیٰ اس کے کام میں آسانی پیدا فرما دیتے ہیں ۔
- استاد
خواب میں استاد دکھائی دینے سے مراد ” حکمران” ہے
- استغفار کرنا:
خواب میں استغفار کرنے سے فراخی رزق اور مصائب کا خاتمہ مراد لیا جائے گا۔ - اسرافیل
جو شخص خواب میں صور پھونک رہا ہو تو اس کی تعبیر موت ہے۔
- اسلحہ
(1) اس سے مراد فتح و نصرت اور مد مقابل پر غلبہ حاصل کرتا ہے۔
(۲) بیماریوں سے شفا بھی اس سے مراد ہے۔
- حضرت اسماعیلؑ :
(1) خواب میں حضرت اسماعیلؑ دیکھنے کی تعبیر فصیح البیان ہونا
اور حکمرانی کا حصول”ہے
(۲) مسجد بنوانا بھی اس کی تعبیر ہے۔
(۳) اس سے یہ بھی مراد لیا جا سکتا ہے کہ اگر کسی شخص نے آپ سے کوئی وعدہ کر رکھا ہے، تو وہ اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔
- آسمان
(1) اگر آسمان سے آگ گر رہی ہو تو اس کی تعبیر بیماری اور موت کا کثرت سے وقوع پذیر ہونا ہے
(۲) مہنگائی عام ہو جانا بھی اس سے مراد ہے۔
(۳) اگر کوئی شخص خواب میں سیڑھی یا پہاڑ پر چڑھ رہا ہو تو اس کی تعبیر دائرہ اختیار کی وسعت اور منصب کی ترقی ہے۔
(۴) اگر کوئی نیک شخص آسمان کے نزدیک ہوتا ہوا دیکھے تو اس سے مراد باری تعالیٰ کا قرب ہے۔
(۵) آسمان کے نزدیک ہونے سے کسی حکمران ، عالم دین ، خاوند اور مالک کا قرب بھی مراد لیا جاسکتا ہے۔
(6) جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ آسمان سے گر رہا ہے تو وہ کسی بڑے گناہ کا ارتکاب کرے گا۔
(۷) اگر کسی جگہ پر آسمان سے نور اور روشنی نکلتی ہوئی دکھائی دے، تو اس سے مراد یہ ہے کہ وہاں کے لوگ ہدایت سے بہرہ ور ہیں اور اگر تار یکی دکھائی دے تو یہ وہاں کے رہنے ۔ والوں کی گمراہی کی علامت ہے۔
- آسمانی بجلی:
(1) صرف آسمانی بجلی دیکھنے کی تعبیر گمراہ ہونے کے بعد ہدایت یافتہ ہوتا ہے۔بھی ہے۔
(۳) اگر خواب میں بارش کے بغیر بادل کی گرج دکھائی دی ہو تو اس سے مراد خوف و ہراس ہے۔
(۴) اس سے مراد حکمرانوں کی دھمکی بھی لیا جا سکتا ہے۔
(۵) بادل کی گرج سے مراد بسا اوقات اچھے معاہدے بھی لیے جاسکتے ہیں۔
(6) اگر بادل کی گرج کے ساتھ تاریکی اور چمک بھی ہو تو یہ خواب خوش آئند نہیں ہے۔
(۷) اگر بادل کی گرج بوقت ضرورت سنائی دی گئی ہو تو یہ خوش خبری اور خیر و برکت کی نشان دہی کرتا ہے
(۸) بادل کی گرج سننے سے اللہ تعالیٰ کی تسبیح و تہلیل بھی مراد لی جاسکتی ہے۔
Load/Hide Comments