Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

جامعہ ہذا کا تعارف

جامعہ ہذا کا تعارف ایک نظر میں

اسلامک سکالر مولانا مفتی محمد عمر فاروقی مدظلہ کی نگرانی میں ایک دینی تعلیمی اور فلاحی ادارے جامعہ عربیہ بحر العلوم مکی مسجدکے نام سے کام کررہاہے جوکہ مدینہ کالونی ترنڈہ محمد پناہ تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔

جامعہ ہذا کی بنیاد 1388ھ بمطابق 1968ء میں شیخ الاسلام حافظ القرآن والحدیث حضرت مولانا عبد اللہ درخواستی اور شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الحمید نقشبندی نے اپنی دست مبارک سے رکھی اور یہ حضرات تازیست جامعہ کے سر پر ست رہے انکی وفات کے بعد یہ ادارہ شیخ القراء حضرت قاری عبدالرزاق کے زیر اہتمام کام کرتا رہا پھر جامعہ کے اوپروہ مشکل مرحلہ آیا کہ حضرت قاری صاحب اپنے باوفاشاگر د جناب قاری عبدالرحمن صاحب کے ہمراد26 مارچ 2012ء بروز پیر کو اسلام آباد کے ایک دینی سفر پر جاتے ہوئے شیخوپورہ انٹرچینج کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہو گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ اب یہ ادارہ شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی عطا الرحمان صاحب کی نگرانی میں حضرت قاری صاحب کے فرزند وجانشین عظیم مذہبی سکالر مولانا مفتی محمدعمر فاروقی فاضل و متخصص جامعہ دارالعلوم مدینہ بہاولپور چلا رہے ہیں۔

مدرسہ میں اس وقت مسافر اور مقامی طلبہ کرام کثیر تعداد میں زیر تعلیم ہیں اور شعبہ حفظ القرآن کی کامیابی کے بعد اکابرین کے مشورے اور دعاؤں کے ساتھ الحمد اللہ درس نظامی کا آغاز کیا جا چکا ہے جامعہ کے درس نظامی کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں طلبا ء کو قرآنی عربی کورس، اور عربی بول چال کورس خصوصیت سے کرائے جائیں گے اور عوام الناس کو تعلیم سے روشناس کرانے کے لئے وفاق کے نصاب کے مطابق مغرب تا عشاء دراسات دینیہ کورس بھی شروع کرایا جارہا ہے۔ مزید یہ کہ جامعہ میں شعبہ دارالافتاء بھی قائم کیا جا چکا ہے۔ جہاں سے زبانی اور تحریری سوالوں کے جوابات کیساتھ آنلائن بھی فتاویٰ کاکام کیاجاتا ہے۔

الحمدللہ فحاشی اور عریانی کے ماحول میں دینی نشر واشاعت کے لیے حضرت مفتی صاحب زیدمجدہ کی زیرنگرانی سوشل میڈیا ٹیم مختلف پیجز اور اکاؤنٹس کے ذریعے مصروف عمل ہے جنکی تفصیل ویب سائٹ پر موجود ہے جہاں سے مفتی صاحب کے لائیو بیانات نشر کیے جاتے ہیں اور عوام الناس کی دینی راہنمائی کی جاتی ہے اور حضرت مفتی صاحب کی نگرانی میں خانقاہی سلسلہ بھی جاری ہے خانقاہ حمیدیہ دارالعرفان میں اصلاحی مجالس اور محافل ذکرودرودختم خواجگان کا اہتمام کیاجاتا ہے حضرت مفتی صاحب اپنے جد امجد روحانی پیشوا پیر طریقت حضرت مولانا عبد الحمید نقشندی مجددی رحمۃ اللہ علیہ کے علمی اور روحانی جانشین ہیں اور سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ میں مجاز بیعت ہیں کثیرعوام آپ سے علمی اور روحانی استفادہ کررہی ہے۔

اعزاز

الحمدللہ ہماری خانقاہ کا اعزاز ہے کہ خانقاہ حمیدیہ دار العرفان کی سرپرستی محبوب العلماء والصلحاء پیرطریقت حضرت جی پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ اور خانقاہ فضلیہ نقشبندیہ مسکین پور شریف کے مسند نشین پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا پیر سید محمد شاہ نقشبندی فضلی مدظلہ فرمارہے ہیں الحمدللہ دونوں حضرات نے مفتی محمد عمر فاروقی مدظلہ کو اجازت و خلافت اور خصوصی نسبت سے نوازاہے جس پرہم سب اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں .

خانقاہ میں انگریزی مہینہ کے پہلے جمعۃ المبارک کے بعد3.00بجے اصلاحی مجلس ذکرومراقبہ اور ختم خواجگان کاانعقادہوتاہے اور انگریزی مہینہ کے آخری جمعۃ المبارک کے بعد مرکزی جامع مسجد صرافہ بازار ترنڈہ محمدپناہ میں بوقت 1.30ذکر ومراقبہ کی مجلس منعقد ہوتی ہےاور انگریزی مہینہ کے تیسرے جمعۃ المبارک کے موقع پر مدرسہ عربیہ جامع مسجد الواحد غازی پور میں بوقت 1.30ذکرومراقبہ کی مجلس منعقد ہوتی ہے

آپ کے ادارے کی مستقل آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اور طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر رہائش گاہیں بوسیدہ اورناکافی ہیں مسجد کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے لہذامخیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے اس مستحق ادارے کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون فرمائیں تا کہ اس پسماند و علاقہ میں تعلیمی انقلاب لایا جا سکے۔

ترسیل زر کیلئے

03009685874 : جاز کیش اکاؤنٹ

03009685874 :ایزی پیسہ اکاؤنٹ

, بنام محمد عمر فاروقی , الحبیب بنک ترنڈہ محمد پناہ

0143-0095-000123-01-5 برانچ کوڈ اینڈ اکاؤنٹ نمبر

Open chat
1
Scan the code
Hello 👋
Can we help you?